ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکۂ حق کی تاریخی فتح، لبرٹی چوک میں میوزیکل نائٹ کے انتظامات مکمل

معرکۂ حق کی تاریخی فتح، لبرٹی چوک میں میوزیکل نائٹ کے انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: معرکۂ حق کی تاریخی فتح کے جشن کے سلسلے میں لبرٹی چوک پر میوزیکل نائٹ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز نے شہریوں کو لبرٹی چوک میں ہونے والی میوزیکل نائٹ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیانِ لاہور اور ضلعی انتظامیہ مل کر معرکۂ حق کی فتح کا جشن منائیں گے۔

تقریب میں قومی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ لبرٹی چوک کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق جشن کے دوران لبرٹی چوک روشنیوں سے جگمگاتا رہے گا اور شہریوں کیلئے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔