سٹی 42: بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز سکور کر لیے،ڈھاکا میں جاری میچ کے پہلے دن 85 اوورز کا کھیل مکمل ہوا، جہاں مشفق الرحیم 48 اور لٹن داس 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شنتو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز بنائے، جبکہ مومن الحق 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا سکے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔
دوسری جانب، گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ میں قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔