ملک اشرف : موٹر و ے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں 11 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں پر سماعت کرنا تھی ،تھانہ گوجر پورہ لاہور میں 9 ستمبر 2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا تھا،،مجرمان کے خلاف زیر دفعہ 365 اے، 392، 7 اے ٹی اے ، زیر دفعہ 427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ،،انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر ون لاہور نے دونوں مجرمان کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا ،ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں 14 سال قید اور ڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا ،،خاتون کے بچوں کو اغواء کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ، متاثرہ خاتون کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر مجرمان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی ،مجرمان نے انسدادِ دہشت گردی کے فیصلے کو 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔