ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گداگری کے خلاف آگاہی واک، سی ٹی او لاہور کی نظام پر بریفنگ

 لاہور: گداگری کے خلاف آگاہی واک، سی ٹی او لاہور کی نظام پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام گداگری کے خلاف ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریفک وارڈنز، سول سوسائٹی اور ٹریفک وولنٹیئرز نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے غیر ملکی وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں لاہور ٹریفک پولیس کی ورکنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

غیر ملکی وفد کو سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، ای چالاننگ نظام اور روڈ سیفٹی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 حکام کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد جدید ٹریفک مینجمنٹ نظام اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرنا تھا۔

آگاہی واک کے دوران شہریوں میں گداگری کے خاتمے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا۔