ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے متعلق درخواست 12 مئی کو سماعت کے لیے مقرر

 زیادتی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے متعلق درخواست 12 مئی کو سماعت کے لیے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے متعلق درخواست 12 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردی ، چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا عدالت نے انٹی ریپ کرائسس سیل کی تشکیل کے بارے میں پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹی ریپ کرائسس سیل کے قیام سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کریں۔وفاقی حکومت کی جانب سے نصر احمد مرزا , ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر پیش ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فریاد علی شاہ عدالت میں پیش ہو کر معاونت کریں گے۔تین رکنی بنچ زیادتی کے مقدمے کے ملزم واجد علی سمیت دیگر ملزمان کی درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا۔ عدالت آئندہ سماعت پر قانون پر عمل درآمد سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گی۔

Ansa Awais

Content Writer