سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے ساتھ کشیدگی اور ڈرون حملوں کے خطرہ کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی تمام میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کو آج جمعرات کی شام قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس کے دوران حتمی شکل دی گئی جس میں پی ایس ایل فرنچائز کے مالکان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کی حفاظت اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا گیا تھا۔
ممکنہ سیکیورٹی خطرات پر بڑھتے ہوئے خدشات کے ساتھ، پی سی بی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لیگ کے بقیہ میچ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل 10کے بقیہ میچز دبئی میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلی دستیاب فلائٹس سے غیر ملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے ، لیگ کے شیڈول میں 6 سے7 روز کا فرق آسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے ای شفت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کے بقیہ 8 میچز کو متحدہ عرب امارات شفت کیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ان 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث جمعرات کو راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔