ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھس کر مارا؛ بزدل کا ایک اور آرمی ہیڈکوارٹر اڑا دیا

گھس کر مارا؛ بزدل کا ایک اور آرمی ہیڈکوارٹر اڑا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بریکنگ خبر آ رہی ہے کہ پاکستان نے دو دن سے جاری الزام تراشیوں کے بعد  آج شب سچ مچ بھارتی فوج کو گھس کر مارا ہے۔ 

سکیورٹی ذرائع نے مصدقہ اطلاع دی ہے کہ  پاک بھارت جنگ کے دوران آج شب کچھ دیر پہلے پانڈو سکیٹر میں پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی گئی ہے۔ 

بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت کے ردعمل میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دینے کا جو وعدہ قوم سے اور دشمن سے کیا اس پر عمل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ 

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا۔

بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر پاکستان کی مسلح افواج کی گولہ باری سے شدید نقصان ہوا ہے۔ 

پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ کچھ ہی دوارانیہ میں پاکستان کے شاہینوں نے 5 بمبار طیارے خاکستر کئے جن کا ملبہ اٹھانے میں مغرور بزدلوں کو اس سے کہین زیادہ وقت لگا جتنا وقت شاہینوں نے ان سٹیٹ آف دی آرٹ طیاروں کا ملبہ بنانے میں لگایا تھا۔  

اس سے قبل بھی پاکستان کی موثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا  بھی لہرانا پڑا،۔

 آج جمعرات کے روز پاکستان آرمی نے 29 ڈرون مار گرائے۔ ان ڈرونز کے ملبے سے کم از کم 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے اور چار فوجی جوان زخمی ہوئے۔

پاکستان کے پرائم منسٹر شہباز شریف نے کچھ دیر پہلے  اعلان کیا کہ پاکستان ڈرون حملوں میں شہید ہونے الے سویلینز کا بدلہ لے گا۔