ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر سندھ کی پنجاب کے گورنر سے ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کی پنجاب کے گورنر سے ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی ۔ 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ، جہاں ان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 گورنر سندھ  نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ۔ 

 گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی حملے میں معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، بھارتی جارحیت خطے میں امن کی لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔