سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے نمائندہ اعلی برائے سفارتی امور سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے مشکل وقت میں یورپی یونین کی جانب سے تعاون اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بات کرتے بھارتی الزامات کو مسترد کیا۔
اسحاق ڈار نے بھارتی اقدامات کو پاکستان کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق بھارتی حملوں کے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔
یورپی یونین نمائندہ برائے سفارتی امور نے معصوم شہریوں کے جانی ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا۔