ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کیساتھ  اظہارِ یکجہتی، وکلاء نے کل ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا

پاک فوج کیساتھ  اظہارِ یکجہتی، وکلاء نے کل ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ  اظہارِ یکجہتی کے لئے وکلاء نے کل بڑی تعداد میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ۔

پاکسان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی  نے بھارتی حملے کی مذمت کی، کہا کہ افواج پاکستان اور شہدا کیساتھ یک جہتی کیلئے بار ایسوسی ایشنز اجلاس  کریں اور ریلیاں نکالیں ۔ بھارتی حملے کی مذمت اور افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کیلئے قرار داردیں منظور کی جائیں ۔ 

پاکستان بار کونسل کے جاری پیغام میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ بھارتی حملے کا نوٹس لے، بھارتی حملہ آور جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف وزری ہے ۔