سٹی42: مکار دشمن نے آج پاکستان پر مشرقی سرحد کے پار متعدد علاقوں سے ڈرون کے حملے کئے ہیں اور پاکستان آرمی نے اب تک پاکستان کی سرحد عبور کرنے والے تمام ڈرون گرائے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرونز کو مار گرانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ظفروال کے علاقے تاراپورمیں ڈرون گرایا گیا ہے۔
چکوال کے ڈھمن علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا جب کہ گوجرانوالہ کی حدود میں بھی بھارتی ایک ڈرون مارگرایا گیا ہے۔
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں بھی میں ڈرون کو دیکھا گیا، اس ڈرون کو آرمی کے جوانوں نے فوراً نشانہ بنا لیا۔ اس ڈرون کی باقیات زمین پر گرنے سے ایک کسان شہید ہو گیا، ایک شہری زخمی بھی ہوا جس کا ہسپتال میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔