ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت 15 مئی تک ملتوی

 بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت 15 مئی تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت ،عدالت نے سماعت مزید دلائل کے لئے 15 مئی تک ملتوی کردی ۔

 جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بریسٹر سیلمان صفدر پیش ہوئے اور کہا اس کیس میں کچھ مزید گذارشات کرنا چاہتا ہوں، پہلے جب میں نے بحث کی تھی تو اس وقت جسٹس طارق سلیم صاحب بینچ کا حصہ تھے، اب دوسرے جج صاحب ہیں۔ ایک اہم بات بتانا چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ آرڈرز جو 15.07.24 کو پراسیکیوشن نے چیلنج کیا تھا وہ ریمانڈ ہی ختم ہوگیا ہے۔ 45761/2024 نگرانی تھی وہ منظور ہوگئی ہے۔
ہم اس آرڈر کی مصدقہ کاپی دینا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر سیلمان صفدر نے مزید کہا اب جب ریمانڈ ہی نہیں رہا تو ضمانتیں بھی کیسے سنی جا سکتی ہیں۔ اب تفتیشی افسران فوٹو گرافک ٹیسٹ اور ویڈیو ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی مختلف فوٹیجز کا۔ اور اس کے لیے وہ ٹرائل کورٹ میں درخواست دے دی ہے۔ اور شاید مزید ریمانڈ دوبارہ ہوگا۔ دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے بریسٹر سیلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے آرڈر کی مصدقہ کاپی دیں۔ بریسٹر سیلمان صفدر نے جواب دیا ہم مصدقہ کاپیاں بھی دے دیں گے۔اعجاز چوہدری کی منسوخی ضمانت کی درخواست بھی خارج ہوچکی ہے۔ یہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں ہمیں بحث کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے بریسٹر سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جس آرڈر کا آپ تذکرہ کر رہے ہیں اسکا نمبر بتائیں ،،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت پندرہ مئی کے لیے ملتوی کردی۔، عدالتی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ سمیت دیگر رہنماء بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Ansa Awais

Content Writer