ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی دراندازی کی کوشش ناکام ،پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر

 بھارت کی دراندازی کی کوشش ناکام ،پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: افواج پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان ڈرونز کو سافٹ کل (تکنیکی) اور ہارڈ کل (ہتھیاری) طریقوں سے مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بزدلانہ حملے کے دوران پانچ جدید طیارے، ڈرونز اور متعدد فوجی پوسٹیں تباہ کروائیں جس کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے ذریعے حملے شروع کیے۔

ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اس کے تمام مذموم عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔