ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن، بیف اور مٹن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

چکن، بیف اور مٹن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر  لاہور میں گراں فروشوں نے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بائث زندہ برائلر 368 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت 255 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے تاہم متعدد علاقوں میں اس سے بھی زائد نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔

 دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔ مٹن 2600 روپے فی کلو اور بیف 1200 سے 1400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے حالانکہ سرکاری نرخ کے مطابق مٹن 1600 روپے فی کلو ہونا چاہیے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔