شاہد ندیم سپرا:وفاق نےآئندہ مالی سال کےٹیرف میں 2سے3روپےفی یونٹ تک کمی لانیکافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اےنےپاورپرچیزپرائس کی بنیادپرنیپرامیں درخواست دائرکردی،فیول کاسٹ،آپریشنزچارجزاورکیپسٹی چارجزکی بنیادپردرخواست دائرکی گئی،سی پی پی اےنے7تجاویزکی بنیادپرنیپرامیں درخواست دائرکی۔
تجاویز کے مطابق 27روپےسے24.75روپےقیمت میں کمی ہوسکتی ہے،27روپے سے قیمت کو کم کر کے 26 روپے فی یونٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ مالی سال میں نیپرانے 27روپےفی یونٹ کےحساب سےقیمت مقررکی تھی،سی پی پی اےکی درخواست پر15مئی کوسماعت مقررکردی گئی۔
سماعت کے بعد قیمتوں میں کمی اور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔