ملک اشرف : قائد اعظم لاء کالج کے 25 رکنی طلباء وفد کا لاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا ,عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت کے مختلف حصے دیکھے۔
قائد اعظم لاء کالج کے طلباء نے ہائیکورٹ کے میوزیم کا اور ہائیکورٹ کی لائبریری بھی دورہ کیا ،طلباء و طالبات نے ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت اور عدالتی کاروائی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، طلباء کا کہنا ہے کہ عدالتی کاروائی دیکھ کر عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے طریقہ کار، عدالتی آداب ، وکلاء کے ڈسپلن بارے آگاہی حاصل ہوئی۔