کلیم اختر: ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدکی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں کاکریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناقص انتظامات پرمربہ یونٹ بند،بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزااورایکسپائراشیاتلف کردی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ یونٹ کاپروڈکشن ایریاانتہائی گندا، کیڑے مکوڑے کاکروچز کی بھرمار پائی گئی،اشیاکی تیاری کیلئے نان فوڈ گریڈ نیلے ڈرم اور ممنوعہ رنگ استعمال کیا جارہا تھا، انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل و لیبل رجسٹریشن دستاویزات عدم موجود پائی گئی۔
اُن کا مزید کہنا کہ اشیاپر تاریخ اجرااورتنسیخ عدم موجود، فریج اور فریزر میں زنگ لگا پایا گیا،کھلی نالیاں،ٹوٹےفرش پرگنداپانی کھڑا،کچن کی صفائی کےناقص انتظامات تھے،ناقص ممنوعہ اور ایکسپائر اشیاکی فروخت اور ملاوٹ سنگین جرم ہے۔
قوانین کی خلاف ورزی پر کاروبار بند اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔