ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

50ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری

50ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:مستحق سائلین کو مفت وکیل فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا۔
پنجاب گورنمنٹ نے پراسیکیوشن کو فری ایڈ ایجنسی کے قیام کی منظوری دیدی،وکیل کی استطاعت نہ رکھنے والے ملزمان کو حکومت قانون سہولت فراہم کرے گی۔ملزمان ایک درخواست پر کوائف لکھ کر پراسیکیوشن سے فری قانونی معاونت لے سکیں گے۔

50ہزار سے کم آمدن والے شہری مفت وکیل کی سہولت لے سکیں گے۔
طلاق ،حق مہر،جہیز کی واپسی کیلئے بھی خواتین پراسیکیوشن آفس سے وکیل کیلئے درخواست کر سکتی ہیں۔جیلوں میں بند ملزمان اپنے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں گے جو پراسیکیوشن آفس بھجوائے گا۔
غلط ذرائع آمدن بتا کر وکیل کی سہولت لینے والے سے سہولت واپس لے لی جائے گی۔