فاسٹ باؤلر محمد عامر کوتاحال آئرلینڈ کاویزہ نہیں ملا

فاسٹ باؤلر محمد عامر کوتاحال آئرلینڈ کاویزہ نہیں ملا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ قومی ٹیم کے باؤلر محمد عامر کے آئرلینڈ کے ویزے کے منتظر، ویزے میں تاخیر کے باعث محمد عامر کی آئرلینڈ کےخلاف سیریزمیں شرکت مشکوک ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کے ویزے کے اجراء کیلئے آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کےساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا ویزہ پراسیس میں ہے، ویزے میں تاخیر کے باعث محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن 9 مئی کو  ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دس مئی کو پہلا میچ کھیلے جائےگا۔