بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی۔

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلہ کی وجہ سے نہ ہو سکی۔

 سابق وزیراعظم اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 16 مئی تک ملتوی کردی گئی۔


 

Ansa Awais

Content Writer