ویب ڈیسک : حکومت کی جانب سے 15 لاکھ پسماندہ بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔
15 لاکھ پسماندہ بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ، حکومت نے احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کیلئے رجسٹریشن شروع کردی، ماہانہ وظائف کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور ایپ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔
اس منصوبے کے تحت لڑکوں کو 1500 اور لڑکیوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا، منصوبے کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات میں تعلیم کو فروغ دینا ہے، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور ایپ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔ اب والدین یا طلباء گھر بیٹھے تعلیمی وظائف کیلئے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے، منصوبے کے تحت دیہی علاقوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔