وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے علیم خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے علیم خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی
کیپشن: Hamza & Aleem Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم)وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے جیلوں کےنظام میں بہتری کے لئےکمیٹی تشکیل دیدی،ایم پی اے عبدالعلیم خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی قیدیوں کو بہتر سہولیات دینے کیلئے تجاویز بھی دیگی، وزیراعلیٰ کو 16مئی کورپورٹ پیش کرےگی۔

 تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جیلوں کے نظام میں بہتری کے حوالے سے عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کی پہلی میٹنگ دس مئی کو ہوگی۔ کمیٹی میں ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، عائشہ نواز، عنیزہ فاطمہ اور سید رضا شاہ، سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، اسامہ خاور اور احد چیمہ شامل ہیں۔

مدیحہ طلال، میری جمیز گِل اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل بھی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ کمیٹی جیلوں میں قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لےکر قیدیوں کو بہتر سہولیات دینے کے حوالے سے تجاویز دے گی۔ کمیٹی سولہ مئی کو اس حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ کو دے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer