سٹی 42: عید کی چھٹیوں کے دوران ارجنٹ کیسز سماعت کے لیے لاہور کی ضلعی عدالتوں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا،ماتحت عدالتوں میں 9 مئی سے 16 مٸی تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ عید کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹس کیسز کی سماعت کریں گے۔کینٹ کچہری, ماڈل ٹاون کچہری میں ایک ایک جوڈیشل مجسٹریٹ روزانہ ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ضلع کچہری میں ایک ایک جوڈیشل مجسٹریٹ روزانہ ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ارجنٹ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ارجنٹ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ ,جوڈیشل ریمانڈ اور درخواست ضمانتوں پر سماعت ہو گی۔