سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کا اشیا ضروریہ کی قیمتوں، انتظامات کا جائزہ

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کا اشیا ضروریہ کی قیمتوں، انتظامات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم نے میاں پلازہ ماڈل بازار کا دورہ کیا، سارہ اسلم نے دالیں، آٹا ، چینی اور پھلوں کے ریٹ چیک کرنے کے ساتھ بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کا میاں پلازہ ماڈل بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید بھی ہمراہ موجود تھے۔ماڈل بازار میں کھڑے آٹے کے ٹرک کا جائزہ لیا۔ آٹے کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔آٹے کا سٹاک اور فراہمی کا جائزہ لیا ۔

دالیں، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس، کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔ بازار میں تازہ اور معیاری پھل اور سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا.ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا ۔

بازار میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ماڈل بازار میاں پلازہ میں کئے گئے بہترین انتظامات کو سراہا۔

دوسری جانب ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے، عوام ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔ اس ماہ رمضان بھی مہنگائی مافیا کے ہاتھوں لٹنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں، 14 ویں روزے بھی لیموں 500 روپے کلو ہی فروخت، پیاز، آلو، لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں بھی بھونچال برقرار ہے۔ مرغی کے گوشت کی اڑان بھی مسلسل جاری ہے۔‍ شہر میں مرغی کا گو‍شت ‍264 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔