ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن منصوبے کا سنگ میل عبور کرلیا گیا

اورنج لائن منصوبے کا سنگ میل عبور کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: اورنج لائن منصوبے کا سب سے بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا،سینکڑوں ٹیسٹ رن پر مشمل اورنج لائن ٹرین کی ٹیسٹ اور کمیشنگ کا عمل مکمل جانچ پڑتال کے بعد پاس کردیا گیا ۔


چینی کمپنی سی آر نورینکو نے ٹسٹنگ اور کمیشنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔ اورنج لائن کا سول ورکس مکمل ہونے کے بعد گزشتہ سال سے ٹرین کو مرحلہ وار چلایا جارہا تھا ۔ ٹرین کو شارٹ اور لانگ ٹریک پر فل سپیڈ کے ساتھ وزن ڈال کر بھی آزمائشی سفر مکمل کیا گیا ۔ اورنج لائن کی ٹیسٹنگ اور کمیشنگ مکمل ہونے سے منصوبے کا الیکٹریکل و مکینیکل ورکس مکمل ہوگیا ۔


اورنج لائن کے ای اینڈ ایم ورکس میں گیارہ سسٹم کو ٹیسٹنگ کے بعد انٹیگریٹ کردیا گیا،سگنلنگ ، فائر الارم ، سکیورٹی سسٹم ، ایمرجنسی سسٹم سمیت تمام فکنکشنز کامیاب قرار دے دیے گئے ہیں ۔ پاکستان میں تعینات چینی ایمبیسیڈر کا اورنج لائن کی ٹیسٹنگ اور کمیشنگ مکمل ہونے پر مبارکباد کا ٹویٹ کیا -
یاد رہے


ایک سال سے زائد عرصہ کے دوران مختلف مراحل میں مکمل ہونے والا ٹسٹنگ اور کمیشنگ کا عمل مکمل ہونے پر چینی کمپنی کے انجنئیرز گروپ فوٹو بھی لیا ۔ ٹیسٹنگ اور کمیشنگ مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن کو چلانے میں حائل آخری بڑی بھی دور ہوگئی ہے ۔

یاد رہے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کئے گئے قرض پر سالانہ 6ارب 28کروڑ صرف سود کی مد میں ادا کرنے کا انکشافات ہوا ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے حاصل کیے گئے قرض، اقساط کی ادائیگی اور عوام کب تک اس کی قیمت ادا کرینگے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 2024 سے 2036 تک اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض ادا کرے گی اور اس دوران 9 کھرب 53 ارب سے زائد رقم کا مقروض صوبہ پنجاب سالانہ 6 ارب 28 کروڑ روپے قرض پر سود ادا کرے گا۔ پنجاب حکومت 12 سال تک سالانہ 40 اعشاریہ 62 ملین امریکی ڈالر پہلی ملکی لائٹ ریل کے قرض پر سود ادا کرے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer