درنایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ہزاروں پلاٹ ہولڈرز کے لئے اچھی خبر، ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی زیر تعمیر انفراسٹرکچر میں سڑکوں کی اسفالٹ کارپٹنگ شروع کردی گئی ہے۔
ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر پیکج فائیو کے ایف بلاک میں تعمیراتی کمپنی عالم خان برادرز نے سڑکوں کی اسفالٹ کا کام شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے دیگر کنٹریکٹرز آئندہ دو ماہ تک بھی اسفالٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے ۔ ایل ڈی اے نے آئندہ سال میں منصوبے کے پلاٹ ہولڈز کو قبضہ دینے کی پلاننگ کررکھی ہے ۔
دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے نے ایونیو ون کے سائٹ آفس کا دورہ کیا ہے،احمد عزیز تارڑنے نقشہ منظور کروانے کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے کیے اقدامات کا جائزہ لیااور ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایات بھی دیں۔
اس موقع پر چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ فہد انیس اور متعلقہ افسران نےبریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر جنرل کو سکیم کے 623 پلاٹوں کے لیے مقامی پرائیویٹ سکیموں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حاصل کی جانے والی اراضی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل نے حاصل کی جانے والی اراضی پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس سے قبل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنئیرنگ ونگ نے ایل ڈی اے سٹی پیکج ون اور فور کے لئے اڑھائی ارب سے زائد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔
ایل ڈی اے سٹی کے لئے ایکسیس روڈ کی تعمیر کے لئے پچھتر کروڑ کا ٹینڈر جاری کیا گیا ، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ٹنڈرز بارہ پری کوالیفائیڈ کمپنی کو جاری کیا گیا، چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دی ۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔تغمیراتی صنعت سے متعلق تمام شعبے کھول دیے ہیں۔