سٹی 42 : لاہور میں عین افطار کے وقت موٹر سائیکل چوری کی ایک اور واردات رپورٹ ہوئی ہے ۔
سیکٹر اے ٹو بلاک نمبر 6 ٹاؤن شپ سے شہری سید احسن رضا کی موٹر سائیکل چور لے اڑا. سٹی 42 نے واردات میں ملوث ملزم کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی. واردات 5 مارچ کی شام 6 بجے کے قریب متاثرہ شہری کے گھر کے باہر ہوئی . سی سی ٹی وی میں ملزم چوری شدہ موٹر سائیکل پر فرار ہوتا دکھائی دیتا ہے.
قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا. پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی، دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ 4 مارچ کو ہربنس پورہ کے رہائشی حارث کی موٹر سائیکل بھی افطار کے وقت چوری ہوئی تھی۔