ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی مخدوش حالت کی ویڈیو لیک،تحقیقاتی کمیٹی قائم

سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی مخدوش حالت کی ویڈیو لیک،تحقیقاتی کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور میں قائم سروسز ہسپتال  کی ایمرجنسی کے سرجیکل آپریشن تھیٹر کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر کی مخدوش حالت کی ویڈیو سٹی 42 کو موصول ہوئی ہے جس میں ایمرجنسی کے سرجیکل آپریشن تھیٹر کی انتہائی خراب صورتحال دکھائی گئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ویڈیو بنائے جانے کے معاملے پر انتظامیہ نے ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کا رخ ڈاکٹر کی جانب موڑ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر کے مسائل اجاگر کرنے پر متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مریض کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ پر مزید سوالات اٹھ گئے ہیں جبکہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور تحقیقاتی کمیٹی کو دو روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں کی بنیاد پر واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔