ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈیری فارمرز کاکراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کرنے کا مطالبہ

 ڈیری فارمرز کاکراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کرنے کا مطالبہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:کراچی میں دودھ کی قیمت بڑھانے سے متعلق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کمشنر کو خط لکھ دیا۔

کمشنر کے نام خط میں  مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کی جائے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ 70 روپے فی لیٹر نقصان برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز اور پاکستان ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں فوری اضافہ کردیا۔

 واضح رہے کہ حکومت نے ایران اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔

 حکومت نے پیٹرو ل اور ڈیزل کی قیمت میں 55 ، 55 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن بنایا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 321.17 روپے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 335.86 روپے ہو گی۔جس کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔