ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں کشیدگی؛سعودی عرب کی ایران کو سخت وارننگ

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اگر مملکت یا اس کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ریاض اس کا بھرپور جواب دے گا

خطے میں کشیدگی؛سعودی عرب کی ایران کو سخت وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے پہلی مرتبہ ایران کو براہِ راست سخت ردعمل کی تنبیہ کر دی جبکہ سعودی عرب یا ایران کی طرف سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اگر مملکت یا اس کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ریاض اس کا بھرپور جواب دے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ وہ اب بھی ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، تاہم اگر سعودی سلامتی یا توانائی کے مراکز پر حملہ ہوا تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک خلیجی ممالک نے ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے امریکہ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم اگر خطے میں حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو سعودی عرب امریکی فوج کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس کی کارروائیوں کا ہدف خلیجی ممالک نہیں بلکہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور مفادات ہیں۔

ایران نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو ختم کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی فوجی کارروائی کے بعد سعودی عرب مسلسل سفارتی ذرائع کے ذریعے ایران کے ساتھ رابطے میں ہے اور اپنے خدشات اور پیغام پہنچا رہا ہے۔

تاہم اس خبر پر اب تک سعودی عرب یا ایران کی طرف سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے خطے کی صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔