ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس برقرار، غزن غزہ میں رہیں؛چار یورپی ملکوں نے تعمیر نو پلان کی حمایت کر دی

Artificial Intelligence, Egyptian plan for Gaza, Hamas Israel conflict, Future of Hamas, Political process vs terrorism , city42
کیپشن: مصر کے "ابتدائی بحالی، تعمیر نو، غزہ کی ترقی" پروگرام سے تعمیر شدہ غزہ کی پٹی کی  یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے مدد سے بنائی گئی ہے۔ (4 مارچ 2025  کو مصری ایوان صدر نے اس تصویر کو ریلیز کیا)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  فرانس، جرمنی، اٹلی اور انگلینڈ نے غزہ کی تعمیر نو کے عرب حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کر دی ہے۔ اس منصوبہ میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ غزہ کے رہنے والوں کو تعمیر نو کے دوران گزہ سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

فرانس، جرمنی، اٹلی اور  انگلینڈ کے وزرائے خارجہ  نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جس پر 53 بلین ڈالر لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ انکلیو سے بے گھر کرنے سے گریز کیا جائے گا۔

چار اہم یورپی وزرا خارجہ  نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ "یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدے - اگر اس پر عمل کیا جاتا ہے - تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے تباہ کن حالات زندگی میں تیزی اور پائیدار بہتری آ سکے گی"۔

یہ منصوبہ، جسے مصر نے تیار کیا تھا اور اس ماہ کے شروع میں عرب رہنماؤں نے اپنا لیا تھا، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا ہے، حالانکہ واشنگٹن سے اس کے متعلق ملے جلے اشارے  بھی ملے ہیں۔

یہ منصوبہ ٹرمپ کے خلاف ہے، جس نے امریکہ کو غزہ پر "قبضہ" کرنے اور اسے "مشرق وسطیٰ کے رویرا" میں تبدیل کرنے کا مشورہ دے کر عالمی غم و غصے کو جنم دیا، جبکہ اس کے فلسطینی باشندوں کو مصر، اردن یا دیگر ممالک میں منتقل ہونے پر مجبور کیا۔

غزہ کو فلسطینی اتھارٹی کنٹرول کرے

عرب  ممالک کے متفقہ منصوبے میں غزہ کی پٹی کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے سے پہلے چھ ماہ تک ٹیکنوکریٹس کی ایک آزاد کمیٹی کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ فلسطینیوں کو  غزہ  پٹی میں رہنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ غزہ کی تعمیر نو کے دوران  ٹرمپ کی اس تجویز بھی  پوری آبادی کو منتقل کیا جائے۔

اس منصوبہ کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے غزہ میں بین الاقوامی امن دستوں کو بھیجنے کی کوشش کی جائے گی۔

 منصوبے کے مطابق، اس دوران مصر اور اردن فلسطینی اتھارٹی کے پولیس افسروں کو تربیت دیں گے تاکہ انہیں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے غزہ بھیجا جا سکے۔

حماس برقرار رہے گی!

تاہم، عرب ممالک کی مشترکہ تجویز حماس پر کوئی  توجہ نہیں دیتی، اس کے بجائے یہ منصوبہ کہتا ہے کہ "غزہ میں مسلح گروہوں" سے مکمل طور پر صرف سیاسی عمل کے ذریعے ہی نمٹا جا سکتا ہے جو ایک فلسطینی ریاست کا قیام کرے۔ حماس کو غزہ سے بے دخل کرنے اور حماس سے متعلق رہ چکے تمام غزن باشندوں کو مکمل غیر مسلح کرنے، حماس کو تعمیر نو کے عمل کے دوران غیر متعلق رکھنے کے متعلق عرب ممالک کے منسوبے  میں عظیم خلا اسرائیل کی جانب سے اسے مسترد کئے جانے کی بنیاد ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم اور ان کی حکومت میں شامل تمام جماعتین اس نکتہ پر متفق ہیں کہ حماس کو غزہ میں دوبارہ ایک تنظیم کی حیثیت سے باقی نہیں رہنے دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے وہ دوبارہ جنگ تک جانے کے واضح اشارے دے چکے ہیں۔ جنگ بندی اب تک برقرار رہنے کی وجہ حماس کے قبضے میں باقی 24 زندہ یرغمالی اور بہت سے یرغمالیوں کی لاشیں ہیں جن کی اسرائیل جلد واپسی کے لئے اصرار کر رہا ہے۔