ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک؛ سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

 ٹانک؛ سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں کیے گئے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ 

 سیکورٹی فورسز نے ملازئی کے علاقے ملاگانو میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوران آپریشن خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ۔ 

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔  

 ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

سورس : آئی ایس پی آر