جنید ریاض:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا جعلی داخلوں اور اساتذہ کی حاضری کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ،مانیٹرنگ کیلئے سکولوں میں آن لائن کیمرے لگائے جائیں گے۔
فیک انرولمنٹ اور اساتذہ کی حاضری کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں خصوصی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کیمروں کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کی فیس ریکیگنشن کی جائے گی۔ کیمروں کو سکول کے داخلی راستے پر لگایا جائے گا۔
کیمروں کے ذریعے سے روزانہ کی رپورٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی۔لاہور سے باہر سکولوں میں اساتذہ اپنی جگہ پرائیویٹ افراد کو ڈیوٹی پر مامور کرکے غائب ہو رہے تھے۔گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت روڈ سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔سکولوں میں خصوصی طور پر نیٹ سروس بھی دی جائے گی۔