ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر؛ بچے کے اغوا پر 10 کروڑ کا تاوان مانگنے والی سوتیلی نانی سمیت 3 ملزمان کوعمر قید کی سزا

 سندر؛ بچے کے اغوا پر 10 کروڑ کا تاوان مانگنے والی سوتیلی نانی سمیت 3 ملزمان کوعمر قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: لاہور کے علاقہ سندر میں 10کروڑ روپے تاوان کیلئے عریض نامی بچے کے اغوا میں اہم پیشرفت، عدالت نے سوتیلی نانی سمیت 3ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ملزم محمد اکرم عرف بٹ ،سجاد حسین ،مہوش بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے سزا کے فیصلہ کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، پراسیکیوٹر نیئر نوید کی جانب سے ملزمان کے خلاف شواہد پیش کئے گئے۔