پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں دل کی تکلیف، پی آئی سی پہنچا دیا گیا

Senator Ijaz Choudhry, City42 , Punjab Institute of Cardiology , Lahore, May Nine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: سینیٹر اعجاز چوہدری کا  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنہ کروا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں دل کی تکلیف، پی آئی سی پہنچا دیا گیا
سینیٹر اعجاز چوہدری کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ  پی آئی سی لایا گیا۔
 اعجاز چوہدری نے پی آئی سی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ، مجھے دس مہینے جیل میں ہوگئے ، مجھے کوٹ لکھپت جیل سے معائنہ کے لئے لے کر آئے، اب سینیٹ کیلئے لیکر جارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں  دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں تفصیلی معائنہ کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھیجا گیا۔ اعجاز چوہدری نو مئی 2023 کو لاہور مین فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے  اور  حملوں میں شر پسندوں کی قیادت کرنے کے الزامات میں مقدمات میں نامزد ہیں اور آج کل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔