قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن، محسن نقوی نے 3 روز میں حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پربریفنگ دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا،  قذافی سٹیڈیم لاہور کے ساتھ ساتھ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم بھی اپ گریڈ ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔ 
تین روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کا ڈیزائن پر کام کیا جائیگا، سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں سیٹوں کا اضافہ کیا جائے گا، قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔