پی ٹی آئی سینیٹڑ اعجاز چودھری دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

پی ٹی آئی سینیٹڑ اعجاز چودھری دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید،عثمان خان) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سنیٹراعجاز چودھری کا دل کی تکلیف کے باعث  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )میں چیک اپ کیا گیا۔
سینیٹر اعجاز چودھری کو سخت سیکیورٹی میں پی آئی سی لایا گیا،اعجاز چودھری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے 10مہینے جیل میں ہوگئے ، مجھے کوٹ لکھپت جیل سے اب سینیٹ کیلئے لیکر جارہے ہیں ۔ 

 دوسری جانب سینیٹ سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی سینیٹراعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز جاری کردئیے ،سیکرٹری سینیٹ نے اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کئے ،سینیٹر اعجاز چودھری کو کل صبح10بجے صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پیش کیاجائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے آج سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز جاری کرنے کی رولنگ دی تھی۔
 

Ansa Awais

Content Writer