ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ،سونا مسلسل چوتھے روز پھر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے بڑھنے سے قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 95ہزار 988 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 2160 ڈالر فی اونس ہے۔