ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شجاعت حسین کی مولانا فضل الر حمان کے گھر آمد

 چودھری شجاعت حسین کی مولانا فضل الر حمان کے گھر آمد
کیپشن: Fazalur Rehman and Chaudhry Shujaat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپوزیشن کے قائدین شہباز شریف ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الر حمان کی اہم پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الر حمان کے گھر پہنچ گئے۔

 ذرائع کے مطابق مولانا فضل الر حمان کے گھر ہونے والی اس ملاقات میں سیاسی صورتحال اور خصوصی طور پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چودھری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ ، مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا صلاح الدین شریک تھے ۔

 واضح رہے کہ گرم سیاسی ماحول میں اپوزیشن اور حکومت نے ہی لاہور میںچودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ چودھری شجاعت اس صورتحال میں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر