ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر۔۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا ووٹ ’’پرویز الہیٰ ‘‘کو دے دیا

بڑی خبر۔۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا ووٹ ’’پرویز الہیٰ ‘‘کو دے دیا
کیپشن: CM PUNJAB USMAN BUZDAR, Pervaiz Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیاسی منظر نامے پر اہم پیش رفت ۔۔تحریک انصاف کے ناراض اور سینئررکن  علیم خان کے خلاف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے ۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے قیادت کو پیغام بھجوایا ہے کہ  علیم خان بطور وزیر اعلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔چودھری پرویز الہی کو منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے  ۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی میں بھی علیم خان کیخلاف جذبات ہیں۔ 

دوسری جانب وزارت اعلی کے حوالے سے انکا نام تجویز کرنے پر چودھری پرویز الہی نے وزیراعلی  پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔