ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فائنل راؤنڈ۔۔ بلاول بھٹو کا لانگ مارچ اسلام آباد انٹری دینے کیلئے تیار

 فائنل راؤنڈ۔۔ بلاول بھٹو کا لانگ مارچ اسلام آباد انٹری دینے کیلئے تیار
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔مارچ کے لیے ملک بھر سے آئے ہوئے جیالوں نے اسلام آباد کے علاقے روات میں پڑاؤ ڈال دئیے ہیں۔

پی پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔جیالوں کی مرغ چنے، نان اور چائے سے تواضع کی جا رہی ہے۔لانگ مارچ روات سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہو گا۔

ڈی چوک پر جلسے میں پی ڈی ایم کی قیادت بھی شریک ہو گی، اس سلسلے میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

لانگ مارچ کا قافلہ براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد میں داخل ہو گا جس کا آخری پڑاؤ ڈی چوک اسلام آباد ہو گا۔پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کے معروف ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے این او سی جاری کر دیا۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام 4 بجے سے شروع ہو گا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہو گا۔اجازت نامے کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمے دار پیپلز پارٹی ہو گی۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ اور شاہراہِ دستور جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor