کورونا کے بڑھتے کیسز، سکولوں پر بڑی پابندی لگ گئی

کورونا کے بڑھتے کیسز، سکولوں پر بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 7 اضلاع میں غیرنصابی سرگرمیوں اور سپورٹس پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ساتھ اضلاع میں غیر نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس گالا پر پابندی لگادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب کینٹ میں واقع گورنمنٹ خانم گرلز ہائی سکول حسین آباد کی ٹیچر کورونا سے وفات پاگئیں ہیں۔ فہمیدہ بانو ایلمنٹری سکول ٹیچر تھی۔ فہمیدہ بانو کی عمر 58 سال تھی ۔ ٹیچر کی وفات پر سکول میں خوف وہراس پھیل گیا۔محکمہ صحت نے سکول کی باقی اساتذہ و طالبات کا بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم جاری کردیا۔

سکول ذرائع کے مطابق فہمیدہ بانو مقامی ہسپتال بیدیاں روڈ میں کئی روز سے زیر علاج تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہمیدہ بانو کا کورونا مثبت آنے کے بعد سکول کی باقی ٹیچر بھی بخار کا شکار ہیں۔

ادھر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی ٹیچر کورونا کا شکارہوگئی ہے، ایجوکیشن اتھارٹی نے ٹیچر زرقاء فردوس کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔  ٹیچر نے کورونا ٹیسٹ سات مارچ کو کروایا تھا، ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول کے باقی سٹاف اور طلباء کے ٹیسٹ کیلئے محکمہ صحت کو درخواست کردی ہے جبکہ ٹیچر زرقاء فردوس کو 15 روز تک گھر رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔