پی سی بی سے متعلق تشویش ناک خبر

 پی سی بی سے متعلق تشویش ناک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ پر کورونا کا حملہ، پی سی بی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، ذرائع کے مطابق بورڈ کے ایک ملازم میں کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر دفاتر بند کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں پی سی بی کے ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق کے بعددفاتر بند کردیئے گئے اورپی سی بی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی یہ اقدام پی سی بی افسران اور ملازمین کے تحفظ کے لئے کیاگیا ہے کیونکہ کورونا ایک وبائی مرض ہے جو ایک سے دوسرے شخص میں بڑی تیزی سے پھیلتا ہے ۔ اس حوالے سے بورڈ ملازمین کیلئے کوویڈ 19 ایس اوپیز جاری کر دئیے گئے۔ملازمین کو آئندہ چار روز گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئیں۔