علی اکبر:سوشل میڈیا اور ویب چینلز کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ مطالبہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا اور ویب چینلز کی نگرانی کے لیے کوئی ادارہ تشکیل دیا جائے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے رکن، خرم جہانگیر وٹو کی جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ویب چینلز پر نشر خبروں کی کوئی ذمہ داری قبول کرنے والے نہیں ہوتے، غیر مصدقہ خبر کو نشر کر دیا جاتا ہے جبکہ متعدد ویب چینلز عوام کو گمراہ اور بلیک میل کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا اور ویب چینلز کی نگرانی کے لیے کوئی ادارہ تشکیل دیا جائے جبکہ ان کا دائرہ کار متعین کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔