ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگھ پورہ : موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 19 سالہ نوجوان جاں بحق

 سنگھ پورہ : موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 19 سالہ نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرارخان: لاہور کے علاقے سنگھ پورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ قاسم کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مزید برآں،  حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق نوجوان کی میت متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئی، جبکہ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔