ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: 8 جون کو عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: 8 جون کو عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے شہریوں کے لیے مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو باقاعدہ ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں تاکہ تعطیل کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی ( کے ایم سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 22 ذوالحج 1447 ہجری، بمطابق 8 جون 2026 کو شہر میں مقامی سطح پر عام تعطیل ہوگی۔ یہ فیصلہ سٹی کونسل کراچی کی منظور شدہ قرارداد کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کے باعث کے ایم سی کے ماتحت تمام دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم عوامی ضروریات اور ہنگامی خدمات سے وابستہ افسران اور عملہ اپنے فرائض معمول کے مطابق انجام دیتے رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔