ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی اور اورماڑہ میں زلزلہ

کراچی اور اورماڑہ میں زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ 

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 9 کلومیٹر زیرزمین تھی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 4 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

اورماڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین رہی جبکہ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

دونوں زلزلوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔