کلیم اختر :عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف مذہبی اور فلاحی تنظیمیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
مساجد، مدارس اور فلاحی اداروں کے رضاکار مختلف علاقوں میں متحرک ہیں اور گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں وصول کی جا رہی ہیں۔
کھالوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ متعدد اداروں نے کھالیں جمع کرنے کے لیے عارضی کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ شہری بھی مستحقین کی مدد کے جذبے کے تحت رضاکاروں کو کھالیں عطیہ کر رہے ہیں۔