ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید الاضحٰ کے دوسرے روز آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ 

آئی جی پنجاب نے پولیس کمیونی کیشن افسران و سٹاف کوعیدکی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کو سکیورٹی و دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر ایل ڈبلیو ایم سی اہلکار آلائشوں و باقیات کو ٹھکانے لگانے مصروف ہیں۔  اس کے علاوہ سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرعثمان انور نے کیمروں کی مدد سے امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا۔ 

آئی جی پنجاب نے سکیورٹی و صفائی انتظامات کو براہ راست سیف سٹی ڈیجیٹل وال سے مانیٹر کیا۔ 

آئی جی ڈاکٹرعثمان انور  نے کہا کہ سیف سٹیزاتھارٹی بچوں وخواتین کےتحفظ کیلئےشاندار سہولیات فراہم کررہاہے، سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کی تمام تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا ۔