ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد :وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دعائیں کیں اور خاص طور پر غزہ کے عوام کی حفاظت اور سکون کے لیے دعا کی۔
 وزیراعظم کاپاکستان وبھارت کےدرمیان حالیہ بحران کےدوران عمان کےمؤقف پرسلطان کا شکریہ ادا کیا۔کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئےدعوت دی۔

عمان کےسلطان نےدعوت قبول کرتےہوئےوزیراعظم کوبھی سرکاری دورہ کرنےکی دعوت دی۔

دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔